پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں۔غزالہ جاوید حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں غزالہ جاوید نے بتایا کہ’ حمیرا کی والدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کراچی کے لوگ اچھے نہیں ہوتے، نہ جانے یہ کس قسم کے لوگ ہیں؟انہوں نے کہا کہ ’میں حمیرا کی والدہ سے بس اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ آپ کراچی یا کسی بھی قسم کے لوگوں کو چھوڑیں، آپ یہ بتائیں کہ آپ خود کس قسم کی ماں ہیں؟ آپ کی بیٹی کے انتقال کو 2 عیدیں گزر گئیں لیکن آپ کو اس کا پتہ نہیں چلا‘ ۔غزالہ جاوید کا کہنا تھاکہ ’میری بھی بیٹیاں ہیں، اگر میری شادی شدہ بیٹی کو بخار بھی آجائے تو مجھے نیند نہیں آتی کیوں کہ ایک ماں اپنے بچے کی تکلیف جان لیتی ہے، حمیر ا بہت اچھی لڑکی تھی، اگر میری بیٹی حمیرا جیسی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی‘۔انہوں نے مزید کہ ’حمیر ا 7 سال سے اکیلے رہائش پذیر تھی لیکن اس کے باوجود اس نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، اگر وہ غلط کام کرتی، نشے کرتی ، بوائے فرینڈز بناتی تو اس کے پاس گھر اپنی گاڑی ہوتی، اس کے ساتھ کام نہ ملنے یا پیسے نہ ہونے جیسے الفاظ بھی نہ جوڑے جاتے، وہ جتنی ٹیلنٹڈ تھی اتنی ہی جلدی چلی گئی اور اس کے چلے جانے پر مجھے اس کے والدین پر افسوس ہے، میرے نزدیک دنیا میں سب سے بدقسمت وہ بچے ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہیں‘۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: غزالہ جاوید کی والدہ

پڑھیں:

پاک امریکا تعلقات، ٹرمپ کو مودی کی کس بات پر غصہ ہے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر انکشافات پاک امریکا تعلقات ڈونلڈ ٹرمپ نصرت جاوید وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’تضحیک بند کریں، انسانیت دکھائیں‘ جگن کاظم اپنے ہی مداحوں پر کیوں برس پڑیں؟
  • ’تضحیک بند کریں، انسانیت دکھائیں‘ جگن کاظم اپنے ہی مداحوں پر کیوں برس پڑیں؟
  • کراچی والوں کو بے حس کہنے پر غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آئینہ دکھا دیا
  • پاک امریکا تعلقات، ٹرمپ کو مودی کی کس بات پر غصہ ہے؟ نصرت جاوید کے انکشافات
  • غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں بیٹی، پوتی اور بہنوئی دریا میں ڈوب گئے
  • ’ماں کہلانے کی مستحق نہیں تھیں؟‘، غزالہ جاوید کی حمیرا اصغر کی والدہ پر کڑی تنقید
  • سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے ریٹائرڈ کرنل کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی، بیٹی تاحال لاپتا
  • اسلام آباد؛ گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیشرفت
  • ’مجھے ان فالو کر دیں‘، اداکارہ اسما عباس نے ایسا کیوں کہا؟