چین روس مشترکہ مشق 2025 کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چین روس بحری مشترکہ مشق 2025 میں شریک چین اور روس کے بحری دستے فوجی بندرگاہ سے روس کی بندرگاہ ولادی ووستوک کے قریب سمندری علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اس کے ساتھ ہی مشترکہ مشق کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق
اس سے قبل، چین اور روس کے مشترکہ کمانڈ ہیڈکوارٹر نے مشق کے منصوبے اور خاکے کے مطابق نقشے پر جنگی مشق کا خاکہ تیار کیا۔ تنظیمی ڈھانچے، فوجی دستوں کے درمیان ہم آہنگی جیسے اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی ، مشق کے خاکوں اور حفاظتی منصوبوں کو بہتر بنایا گیا، نیز زیر آب حملہ و دفاع، آبدوزوں سے بچاؤ اور عملے کی بازیابی جیسے موضوعات پر پیشہ ورانہ تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشق کے منصوبے کے مطابق، چین روس بحری جنگی جہازوں کے دستے تین روزہ بحری مشقیں انجام دیں گے۔ ان مشقوں میں آبدوزوں سے بچاؤ، مشترکہ آبدوز مخالف کارروائیاں، فضائی دفاع اور اینٹی میزائل، سمندری جنگی کارروائیاں سمیت متعدد اہم مشقیں شامل ہوں گی، نیز حقیقی ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ پہلے مرحلے میں مشترکہ منصوبہ بندی کے دوران تیار کردہ خاکوں کی عملی آزمائش کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی نیٹو کی مسلسل مشرق کی جانب توسیع روس یوکرین تنازع کا سبب ہے ، وزیراعظم ہنگری روس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ، قریبی آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کرنے کا انکشاف غزہ: بھوک نے مزید 12 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں 100سے زائد فلسطینی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مشترکہ مشق چین روس کے بحری

پڑھیں:

پاک فوج بدلتے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقراررکھے گی : فلڈ مارشل 

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، کور ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جاری تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اعلیٰ پیمانے کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان آرمی کے قومی خود مختاری اور علاقائی استحکام کے تحفظ کیلئے غیرمتزلزل عزم و ہمت کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں فیلڈ مارشل  نے دانشوروں اور سول سوسائٹی سے تعارفی سیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے قومی یکجہتی، سول ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کی شراکت داری کی اہمیت اجاگر کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی ایوی ایشن میںZ-10ME  اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، یہ سٹیٹ آف دی آرٹ آل ویدر پلیٹ فارم دن رات کے سٹرائیک آپریشنز میں درست نشانہ لگانے کی خوبیاں رکھتا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ Z-10ME  جدید راڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے لیس ہے جس سے آرمی کی فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اصافہ ہوا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرکی فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا، اس طاقتور سسٹم کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کو جدید بنانے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے جو میدان جنگ میں دشمنوں کو فوری اور فیصلہ کن ردعمل دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں سے ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کے غیر معمولی عزم و ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی قابلیت کو بیحد سراہا۔ انہوں نے مشترکہ جنگی حکمت عملی کے کامیاب عملی مظاہرے کی تعریف کی اور بدلتے ہوئے جنگی حالات میں برتری قائم رکھنے کے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ قبل ازیں ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ساتھی یمن کے نشانے پر
  • نیلم ویلی میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقاریب کا شاندار آغاز
  • پاک فوج بدلتے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقراررکھے گی : فلڈ مارشل 
  • پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل
  • پاک فوج کی جنگی قوت میں جدید ہیلی کاپٹر کا اضافہ، ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت
  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل معیشت کے نئے باب کا آغاز
  • جنگی جنون سر چڑھ گیا؛ مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے میں مصروف
  • بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا