جنوبی افریقا میں غیرقانونی سونے کی کانوں سے ہزاروں غیر ملکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی علاقے میں قائم غیرقانونی سونے کی کانوں میں کام کرنے والے تقریباً 1,000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان ڈونلڈ مڈھلولی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ آپریشن پورے ہفتے جاری رہا اور Mpumalanga صوبے کے علاقے باربرٹن کے قریب موجود زیرزمین غیرقانونی کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا:
"ابھی بھی زیرزمین کئی غیر قانونی کان کن موجود ہیں، جیسے جیسے وہ باہر آ رہے ہیں، پولیس انہیں حراست میں لے رہی ہے۔"
یہ مقام ایسواتینی اور موزمبیق کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ متعلقہ کان شیبا مائن کہلاتی ہے، جو باربرٹن مائنز کی ملکیت ہے۔
کمپنی کے مطابق: "سال کے آغاز میں، جب کان کو نقصان دہ قرار دے کر درجنوں ملازمین کو نکالا گیا، تو ملازمین اور مقامی آبادی نے احتجاج کیا۔ اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اصل مسئلہ کیا تھا۔"
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت
شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے اتوار کو سڈنی ہاربر برج پر فلسطینیوں کے حق میں ‘مارچ فار ہیومینٹی’ میں شرکت کی۔
احتجاج میں شریک افراد نے فوری سیزفائر ابھی اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین میں وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج، وفاقی رکن پارلیمنٹ ایڈ حسین اور سابق نیو ساؤتھ ویلز پریمیئر باب کار بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس نے واضح کردیا
پولیس کی ابتدائی مخالفت اور سکیورٹی خدشات کے باوجود، سپریم کورٹ کی جج بیلینڈا رِگ نے مارچ کی اجازت دی اور کہا کہ اس کی مخالفت سے عوامی تحفظ بہتر نہیں ہوگا۔ مارچ کے دوران پولیس نے مظاہرین کو پیغام دیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث وہ واپس شہر کی جانب جائیں۔
یہ مارچ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت پر اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف نہ اپنانے پر تنقید کی۔
مارچ کے باعث سڈنی بھر میں ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ شدید متاثر رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا اسرائیل تنازع سڈنی فلسطین مارچ