اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔

واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر سخت ایکشن لیا جائے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے جبکہ مریض کے اہلخانہ انصاف کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔

کینسر کے مریض کو 6 گھنٹے میں 1.

17 لاکھ کا بل، ادا نہ کرنے پر موٹر سائیکل رکھوا کر ہسپتال سے نکالا گیا . چند گھنٹوں بعد نوجوان دم توڑ گیا۔
یہ شفاء انٹرنیشنل ہے، جسے "غریبوں کے مفت علاج" کے وعدے پر زمین ملی تھی!@ShifaIntl pic.twitter.com/hvJGlh8jz8

— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) August 2, 2025

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250917-01-3
امرتسر (آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا ہے اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟ان کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ کتنی بڑی بات ہے کہ ہاتھ نہیں ملایا ، کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ ۔یاتو ایسے ہوا ہو کہ آپ نے کہا ہو ہم اس گیند کو ہاتھ نہیں لگاتے اس کو پاکستان کا بلا لگا ہوا ہے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان نے مودی حکومت کے خوب لتے لیے،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کاکہنا تھاکہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے۔ کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے ورنہ اس کو ملک کاغدار کہیں گے۔فلم روکی گئی تو نقصان پروڈیوسر اور فنکاروں کا ہوا۔بھگوانت سنگھ مان نے کہا کہ جو کل میچ ہوا، اس کا پروڈیوسر بڑے صاحب (امیت شاہ) کا بیٹا ہے، ان کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ فلم تو پہلے کی شوٹنگ تھی جو ریلیز نہیں ہونے دی گئی مگرکل والا میچ تو لائیو تھا، اب ان کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ کتنی بڑی بات ہے کہ ہاتھ نہیں ملایا ، کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتا میچ کرانے کی کیا مجبوری تھی، میچ کھیلنے کا حصہ تو پاکستان کو بھی جائیگا۔ سرداروں سے کیا قصور ہو گیا ہے کہ انہیں پاکستان عبادت کے لیے نہیں جانے دیتے؟۔ اگر میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتار پور عبادت کے لیے جانے دینے میں کیا حرج ہے؟۔ کیا سارا کچھ آپ کی مرضی سے چلے گا؟۔ افغانستان میں آفت آئی تو ایک منٹ میں پیسہ پہنچ گیا، پنجاب میں آفت آئی مگر ابھی تک ایک پیسہ نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا
  • ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرناک پھیلاؤ، 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت
  • 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز
  • پانامہ کیس فیصلے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک معاملہ پر کمشن تشکیل دینے کی درخواست خارج 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:ثاقب نثار کی آڈیو لیک، کمشن تشکیل دینے کی درخواست  
  • سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست خارج
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی