وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا، ایک ہی مہینے میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کا ریکارڈ بنا دیا۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق اب تک 72 ارب روپے بلاسود قرضوں کی مد میں 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو دیئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل ،51 ہزار سے زائد ابھی زیر تعمیر ہیں، ماہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل، ہزاروں افراد اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز اس منصوبے سے مستفید ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافے سے مریم نواز کو دعائیں مل رہی ہیں، جس گھر کا جائزہ لینے جائیں، لوگوں کے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے۔ بلال یاسین نے کہا کہ مکمل ہونیوالے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کروائیں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔