ڈاکٹر عشرت العباد خان کا میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم خان کی بہن کے لئے دعائے صحت جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) سابق گورنر سندھ وروح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم اصطفے خان کی بہن جو مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شدید علیل ہیں دعائے صحت کرتے ہوئے انکی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالی انکی عمر دراز فرمائے اور وہ جلد صحت یاب ہوکر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی صحت مندانہ زندگی گزاریں ۔
(جاری ہے)
آمین، اراکین و انچارچ مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی ، فاروق ملک ، ارشد صدیقی ، ریحان خان ، سیف یار خان ، محمد پناہ پنہیار ، میڈیا سیل کے انچارج رضوان احمد فکری نے بھی نعیم اصظفے خان کی بہن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ ایم پی پی کی کمیٹی اور اراکین نے خون دینے اور دیگر خدمات کے لئے اسپتال جا کر خدمات پیش کیں ۔دریں اثناء صحافی اور یو ٹیوبر فیصل راجپوت جنکا این آئی سی وی ڈی میں منگل کو آپریشن ہے اور میری پہچان پاکستان سے خصوصی وابستگی رکھتے ہیں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور مرکزی کمیٹی و میڈیا سیل نے انکے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔ اللہ تعالی انہیں جلد اورمکمل صحت یاب فرمائے ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میڈیا سیل ایم پی پی صحت یابی کے لئے
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔