data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے پانچ سالہ طویل المدتی فنانسنگ سہولت پر دستخط کر دیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے ایک ارب ڈالر کی مشترکہ ٹرم فنانس سہولت پر دستخط کیے، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام’امپروڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارم’ کے نظام کے تحت جزوی طور پر ضمانت شدہ ہے۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بینک نے اس معاہدے میں ’سول اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر‘ کا کردار ادا کیا، جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ’مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر‘ اور ’بُک رنر‘ کے طور پر شامل تھا۔

اسی طرح دیگر مالیاتی اداروں میں ابو ظبی اسلامک بینک (مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر)، شارجہ اسلامک بینک، عجمان بینک اور حبیب بینک لمیٹڈ بطور ارینجرز شامل تھے۔

اعلامیے کے مطابق یہ سہولت حکومتِ پاکستان کے لیے ایک اہم اور تاریخی معاہدہ ہے، جو خطے کے ممتاز مالیاتی اداروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پانچ سالہ پروگرام متعدد اقساط پر مشتمل سہولت ہے، جس میں اسلامی اور روایتی (کنونشنل) دونوں طرح کی فنانسنگ شامل ہیں، اسلامی فنانسنگ کو مکمل طور پر ’اکاؤنٹنگ اینڈ آیڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشن کے معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جو مجموعی فنانسنگ کا 89 فیصد ہے، جبکہ بقیہ 11 فیصد روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی پر مبنی ضمانتی سہولت سے معاونت یافتہ پہلا معاہدہ ہے، جو کسی رکن ملک (پاکستان) کی جانب سے کی گئی اصلاحاتی پالیسیوں سے منسلک ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ پروگرام پاکستان کو طویل المدتی مالی استحکام اور مزاحمتی نظام کی تشکیل میں معاونت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، اور اس نے پاکستان کی بین الاقوامی کمرشل مارکیٹ میں دوبارہ شمولیت میں مدد کی ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں کی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔

اعلامیے کے مطابق تقریباً دو سال اور 6 ماہ بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی مالیاتی مارکیٹ میں واپسی اس بات کا مظہر ہے کہ مارکیٹ کا حکومتِ پاکستان پر اعتماد بحال ہو چکا ہے، اور معیشت کے مجموعی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ حکومتِ پاکستان کی نئی شراکت داری کا آغاز بھی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک اعلامیے کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے