بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے امریکا میں افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد امریکن کمیونٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا پر انکا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔
امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیویارک ٹائم اسکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور مختلف مقامات پر سپہ سالار اور خوبصورت پاکستان کی ویڈیوز کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کی مختلف شاہراہوں پر بھی ڈیجیٹل ٹرک کے ذریعے افواج پاکستان کی قربانیوں اور بے مثال خدمات کو اُجاگر کیا گیا۔ ان ویڈیوز میں افوج پاکستان اور شہداء کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی افواج پاکستان سے والہانہ محبت سے واضح ہے کہ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان افواج پاکستان کیا گیا
پڑھیں:
سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی اس مجرمانہ روش کو مزید تقویت دے رہی ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ بنیادی انسانی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی اس پالیسی کے تسلسل سے غزہ کے عوام اور باسیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی جنگی مشین، قتل و غارت، بھوک اور جبری ہجرت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر فیصلے کیے جائیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور اسرائیلی قابض افواج کو عالمی قوانین کا پابند بنانا ناگزیر ہے، تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے اور اجتماعی نسل کشی و جبری ہجرت جیسے مظالم کا خاتمہ یقینی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجتماعی نسل کشی اسرائیل اسرائیلی افواج سعودی عرب غزہ