Jasarat News:
2025-08-02@07:06:41 GMT

ہاکی کھیل کی بحالی کیلے جاری حکومتی کوششوں کو دھچکا

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلے جاری حکومتی کوششوں کو دھچکا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی کلبوں کو سہولیات دینے کی بجائے پیسے بنانا شروع کر دیے، وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی سے ہاکی کلبوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈنے اسلام آباد کے رجسٹرڈہاکی کلبوں کیلئے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کے چارجز میں تقریبا تین سو فیصد اضافہ کرتے ہوئے پندرہ سو روپے سے بڑھا کر 5700روپے ایک دن کا کردیا ہے ،جس پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ ہاکی کلبوں نے وفاقی وزیر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو خط لکھتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کررکھا ہے لیکن ہاکی گرائونڈ کے چارجز میں اضافہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مالی بوجھ بن چکا ہے لہذا نصیر بندہ ہاکی گرائونڈ کے چارجز میں اضافی فوری طور پر واپس لیا جائے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ رازنگ اسٹار سمیت دیگر ہاکی کلبز کئی سالوں سے سکولز اور کالجز کے بچوں کو مفت تربیتی سیشنز فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہاکی کلبوں

پڑھیں:

بھارت کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

لندن:

انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دائیں کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کل سے لندن کے دی اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان اولی پاپ اب پانچویں ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 

سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور اب یہ آخری ٹیسٹ سیریز کے فیصلے کا موقع ہوگا۔

Ben Stokes will miss out on the final Test of the series with a right shoulder injury ❌

And we've made four changes to our side ????

— England Cricket (@englandcricket) July 30, 2025

بین اسٹوکس اس سیریز میں (سب سے زیادہ) 17 وکٹیں لے چکے ہیں اور 304 رنز بھی بنا چکے ہیں، ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کو خاصی محنت درکار ہوگی۔

 ٹیم میں 4 تبدیلیاں

پانچویں ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے چار تبدیلیاں کی ہیں:

بین اسٹوکس، جوفرا آرچر، لیام ڈاسن اور برائیڈن کارس کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، انکی جگہ جیکب بیتھل، گس ایٹکنسن، جیمی اوورٹن اور جوش ٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جیکب بیتھل نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے اور وہ ٹیم کے واحد اسپنر ہوں گے کیونکہ لیام ڈاسن کو باہر کر دیا گیا ہے، جیکب بیتھل آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔

جوفرا آرچر نے سیریز کے دو میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ کارس نے چاروں ٹیسٹ میچز میں شرکت کی اور 9 وکٹوں کے ساتھ ساتھ 164 رنز بھی اسکور کیے، جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔ 

لیام ڈاسن نے آٹھ سال بعد مانچسٹر میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی تھی لیکن وہ صرف ایک وکٹ لے سکے اور 26 رنز بنائے۔

جوش ٹنگ، جو آخری بار برمنگھم ٹیسٹ میں نظر آئے تھے، اب تک 11 وکٹیں لے چکے ہیں جن کا اوسط 33.63 رہا ہے۔

 بھارت کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع

بھارت اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ کو ڈرا کر کے سیریز میں موجود ہے، اگرچہ وہ سیریز جیتنے سے محروم رہے گا، تاہم پانچواں میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کرنے کا موقع رکھتا ہے جو انگلش سرزمین پر عزت بچانے کا آخری موقع ہوگا کیونکہ بھارت نے آخری بار 2007 میں انگلینڈ میں سیریز جیتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دے دی
  • سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے: ترجمان جی بی حکومت
  • ملتان: سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی انتقال کرگئے
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، اسلام آباد کی ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی
  • سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی انتقال کرگئے
  • پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا
  • بھارت کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا
  • پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم