صدرِ زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزور طبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔