اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدراور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔
پیپلز پارٹی نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ میں ساتھ نہ دینے بارے تنبیہ بھی کی تھی، آج ہونے والی ملاقات میں تمام امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی نے بجٹ تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر بھی گلہ کیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

غزہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے: آصفہ بھٹو

اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام نے بھی شرکت کی۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو‘ شازیہ مری اور قاسم سومرو بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم‘ صحت‘ خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی پر غور کیا گیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے، سردار سلیم حیدر
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہاں زیب خان اور ارم فاطمہ کی ملاقات
  • پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے کے حوالے سے گفتگو
  • این اے 129 ضمنی الیکشن، ن لیگی رہنما سعد رفیق نے معذرت کرلی
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش، امریکی ایلچی کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
  • غزہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے: آصفہ بھٹو
  • غزہ پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے، آصفہ بھٹو
  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی