وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، شہباز شریف کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کیساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت اور معصوم لوگوں کی شہادتوں پر پوری قوم کی طرف سے ایران کیساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کیساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ میں ایران ایران کی نے ایران
پڑھیں:
ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ ،سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی پاکستان آئیں گے،صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،وہ اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری سےبھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بطور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔