UrduPoint:
2026-07-24@07:41:54 GMT

دنیا کے ہر بحران کا خمیازہ عوام بھگتتے ہیں، فولکر ترک

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

دنیا کے ہر بحران کا خمیازہ عوام بھگتتے ہیں، فولکر ترک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے پیر کو خطاب کرتے ہوئے فولکر ترک نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں میں شہریوں کی دانستہ ہلاکتوں، بھوک اور جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے جبکہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والے قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔

غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز پر حملے، اقوام متحدہ کی تنقید

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ انسان جنگوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین کے ناقابل دفاع راستے پر گامزن ہے۔

دنیا کو بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات، شدید موسمیاتی مسائل، نئی ٹیکنالوجی سے لاحق خدشات اور آمریتوں میں پریشان کن اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات

ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے میانمار تک جاری جنگوں نے بہت سے ممالک کو ابتری اور لاقانونیت کا شکار بنا دیا ہے۔

سوڈان میں متحارب عسکری دھڑوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد فروری اور اپریل کے درمیان تین گنا بڑھ گئی تھی۔

اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے وجود کے لیے خطرہ ہیں، اقوام متحدہ

غزہ میں اسرائیل نے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور انسانی امداد کا راستہ روک دیا۔ اس جنگ کو فوری بند کیا جائے اور فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے جس کے تحت غزہ فلسطینی ریاست کا لازمی جزو ہو۔

انہوں نے اسرائیل اور ایران کے مابین جنگ کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے اور پرامن طور سے آگے بڑھنے کا راستہ نکالنے کی اپیل بھی کی ہے۔

سول سوسائٹی پر حملے

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں انسانی حقوق کے 625 محافظوں اور صحافیوں کو ہلاک یا لاپتہ کیا گیا۔

اس طرح گویا ہر 14 گھنٹوں کے بعد ایسا ایک واقعہ پیش آیا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا کے بہت سے علاقوں میں سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کو جبر و ہراس کا نشانہ بنایا اور خاموش کرایا جا رہا ہے جبکہ یہ دونوں ہی حکومتوں سے جواب طلبی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پامالیوں کی تحقیقات کرنا اور ان کی اطلاع دینا تنازعات میں کمی لانے اور قیام امن کے اہم ذرائع ہیں تاہم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی جے) سمیت عالمی اداروں پر حملے انتہائی پریشان کن ہیں۔

قومی، علاقائی یا بین الاقوامی سطح پر عدالت کے منصفین اور وکلا پر پابندیاں عائد کرنا قانون اور انصاف پر حملہ ہے۔ اقلیتوں کے خلاف مظالم

فولکر ترک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 119 ممالک میں 20 فیصد لوگوں نے امتیازی سلوک کا سامنا کیا جس میں تارکین وطن کی مخالفت سے لے کر ایل جی بی ٹی کیو آئی + برادری کے خلاف اظہار نفرت تک بہت سے مسائل شامل ہیں۔

ہائی کمشنر نے کہا تفریق بہت بڑے پیمانے پر پھیلا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی معلومات کے مطابق خواتین کے لیے اس مسئلے کی شدت مردوں کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔ افغانستان میں طالبان حکمرانوں نے ایسی منظم پالیسی نافذ کر رکھی ہے جس کے تحت خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی سے خارج کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومتوں اور معاشروں پر زور دیا کہ ان مشکل حالات میں وہ زبانی و عملی طور پر انسانی حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ

پڑھیں:

عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی

لندن: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحری سلامتی کے بڑھتے خدشات کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی تعداد دو ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی تجزیاتی کمپنی کپلر کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 23 جولائی کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا، جو 7 مئی کے بعد سب سے کم یومیہ تعداد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سے ایک روز قبل آبنائے ہرمز سے تین آئل ٹینکر گزرے تھے جبکہ 23 جولائی کو کوئی بھی جہاز اس آبی گزرگاہ میں داخل نہیں ہوا۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری فوجی کشیدگی، بحری جہازوں پر حملوں کے خدشات اور آبنائے ہرمز میں سلامتی کی غیر یقینی صورتحال نے شپنگ کمپنیوں کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے باعث کئی جہاز متبادل راستوں یا روانگی میں تاخیر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مزید متاثر ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس لیے اس راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ