چھبیس نومبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
چھبیس نومبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمہ کی سماعت کی، جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا اور ان کے ضمانتیوں کو نوٹسز جاری کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں، اس موقع پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مقدمات درج ہیں جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5فیصد کمی کا مطالبہ چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی، سرفراز بگٹی عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف عمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔
چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔