معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔
جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔
ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔
مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔
اسٹیج اداکار نواس نے 1995 میں فلم چیتنیام سے سنیما میں قدم رکھا، اور پھر میٹٹی پیٹی ماچان، جونیئر منڈریک، اما امّائی اما جیسی مشہور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بہت سے فنکاروں نے انہیں "اسٹیج کا ہنستا مسکراتا چراغ” قرار دیا، جو اچانک بجھ گیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آ گئی
معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ہوگن کی طبی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت کی وجہ شدید دل کا دورہ بنی۔
جبکہ بعد از مرگ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ خاموشی سے خون کے سرطان اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی جیسے سنگین امراض میں مبتلا تھے۔
فلوریڈا کے علاقے سیفٹی ہاربر میں ایمرجنسی سروسز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کی طبیعت میں خرابی کے باعث ان کے اہل خانہ نے فوری طور پر مدد طلب کی، لیکن دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
ہلک ہوگن 1980 اور 1990 کی دہائی میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سب سے مقبول چہروں میں سے ایک تھے۔
وہ نہ صرف ریسلنگ کے رنگ میں، بلکہ فلموں، ٹی وی شوز اور اشتہارات میں بھی مقبول رہے۔