پونے جم میں ورزش کرتے شخص کی پُراسرار موت، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
بھارتی شہر پونے کے علاقے پمپری-چنچوڑ کی ایک جم میں جمعہ کی صبح 37 سالہ ملند کلکرنی ورزش کے بعد پانی پینے کے فوراً بعد اچانک بے ہوش ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ بوتل سے پانی پینے کے بعد پلٹے اور فوراً گر پڑے۔
#Maharashtra #Pune के पिंपरी चिंचवड में जिम में वर्कआउट के दौरान एक शख्स को आया हार्ट अटैक; अस्पताल पहुंचने से पहले हुई मौत.
— Atul singh (@atuljmd123) August 2, 2025
جم میں موجود افراد نے فوراً انہیں قریبی اسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر کلکرنی کو مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی کی مشہور ’مکھن ملائی‘ پر چوہے کا ’خصوصی گشت‘، ویڈیو وائرل
اطلاعات کے مطابق کلکرنی کی بیوی خود بھی ڈاکٹر ہیں اور وہ پچھلے 6 ماہ سے باقاعدگی سے جم جا رہے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں 50 سال سے کم عمر افراد خصوصاً 30 اور 40 کی دہائی کے افراد میں بھی دل کے دورے کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی سطح پر مختلف میڈیکل رپورٹس نے بھی اس بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ظاہر کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔