نیو دہلی:

بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو درست قرار دیا اور نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔

بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معیشت کو مردہ قرار دینے کے بیان کو مودی حکومت کی  ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور بھارتی معاشی تجزیہ کاروں  کی طرف سے  سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی کو نہیں معلوم تو وہ ملک کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہیں، صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت کو بیان کیا ہے، مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ آج بھارت کے سامنے اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دے دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کرنے کی تنبیہ کردی گئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ  بھارت ہمارا دوست ہے لیکن برسوں سے امریکا نے اس کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ ان کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور ان کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں نہایت سخت اور ناقابل قبول ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی معیشت کو راہول گاندھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم مودی میں دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا، راہول گاندھی کی کڑی تنقید

عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مَّرْصُوْص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔

راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ جے شنکر نے یہ نہیں بتایا کہ پہلگام کے بعد ایک بھی ملک نے پاکستان کا نام نہیں لیا، دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے۔

مودی سرکار کے بیانیے کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کئی مرتبہ جنگ بندی میں کردار کا حوالہ دے چکے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اور حقیقت پسندانہ مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔

مودی سرکار کے مبہم، کمزور اور سیاسی مؤقف کو دنیا نے بے رحمی سے مسترد کر دیا۔ اس طرح، مودی سرکار کا جھوٹ اب پوری طرح کھل کر سامنے آگیا۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی اور نرملا سیتارمن کے علاوہ سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان ایک مردہ معیشت ہے، راہل گاندھی
  •   مودی نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ،راہول گاندھی
  • ’ہاں، بھارتی معیشت مردہ ہے‘، راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی حمایت کردی
  • امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دے دیا
  • ’اپنی مردہ معیشتوں کو لے کر ڈوب جائیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت اور روس کو مشورہ
  • بھارت پاک حالیہ لڑائی میں یتیم ہونے والے بچوں کو راہول گاندھی گود لیں گے
  • وزیراعظم مودی میں دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا، راہول گاندھی کی کڑی تنقید
  • جنگ بندی کی نہ رافیل طیارے گرے؛ مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ دیں؛ راہول گاندھی
  • بھارتی طیارے نہیں گرے تو مودی کہیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، راہول گاندھی کا چیلنج