معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل کے کمرے میں پراسرار موت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
معروف ملیالم فلمی اداکار، مزاحیہ فنکار اور نقال کلا بھون ناواس کو جمعہ کی شام کوچی کے قریب چوٹانیکارّا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہوٹل کے عملے نے انہیں بے ہوش پایا تو فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ناواس کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق، موت کی وجہ دل کا دورہ (cardiac arrest) معلوم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے چینی ناول نگاری کا اہم باب بند، چیانگ یاؤ کی پراسرار موت
پوسٹ مارٹم اور مزید تفصیلاتروزنامہ دی ہندو کے مطابق، موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے ہفتہ کے روز کلامسیری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اس کے بعد ان کی میت اہلِ خانہ کے حوالے کی جائے گی۔ فی الوقت ناواس کی میت ایس ڈی ٹاٹا اسپتال، چوٹانیکارّا میں رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی اداکار کی اپنے گھر میں پراسرار ہلاکت
فلم کی شوٹنگ کے دوران موتمنورما نیوز کے مطابق، کلا بھون ناواس ملیالم فلم ‘پراکمنم’ کی شوٹنگ کے سلسلے میں مذکورہ ہوٹل میں مقیم تھے۔ انہیں جمعہ کی شام ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا، لیکن جب وہ مقررہ وقت پر ریسیپشن پر نہ پہنچے تو عملہ کمرے میں گیا، جہاں وہ بے ہوش حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے کوئی مشکوک چیز یا حالات برآمد نہیں ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکار کی پراسرار موت کلا بھون ناواس ملیالم فلمی اداکار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکار کی پراسرار موت ملیالم فلمی اداکار کے مطابق
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔