WE News:
2025-09-18@14:53:03 GMT

گرمی کے باعث تھکن، ہیٹ اسٹروک میں کیا کرنا چاہیے؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

گرمی کے باعث تھکن، ہیٹ اسٹروک میں کیا کرنا چاہیے؟

گرمی کے باعث تھکاوٹ محسوس ہونے اور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے میں فرق ہوتا ہے جسے علامات کی مدد سے سمجھا اور اسی لحاظ سے اس کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کی پیش گوئی، سول ڈیفنس کا شہریوں کے لیے انتباہ

اگر خود کسی طرح بروقت ٹھنڈک پہنچا لی جائے تو گرمی کی تھکن عموماً کوئی سیریس مسئلہ نہیں ہوتی تاہم ہیٹ اسٹروک ایک طبی ایمرجنسی ہے جس کے فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

گرمی کی تھکن اور ہیٹ اسٹروک میں کیا فرق ہے؟

گرمی کی تھکن تب ہوتی ہے جب آپ کا جسم بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور اپنے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔

اس کی ایک واضح علامت ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا اور خود کو بیمار جیسا محسوس کرنا ہوتے ہے۔ یہ آپ کے جسم کی جانب سے ایک سگنل ہوتا ہے کہ آپ جلد سے جلد خود کو ٹھنڈک پہنچا کر اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔

مزید پڑھیے: ہیٹ ویو سے کس طرح بچا جائے؟

اس کی دیگر علامات میں سر درد، چکر آنا، بھوک اڑ جانا، بازوؤں و ٹانگوں اور پیٹ میں درد ہونا، سانس یا نبض کا تیز چلنا، پیاس زیادہ لگنا بھی شامل ہیں

چھوٹے بچے جو آپ کو یہ نہیں بتا سکتے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اس صورتحال میں بے وقت کی غنودگی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

خواہ کوئی کتنا ہی فٹ اور صحت مند کیوں نہ ہو گرمی کی تھکن کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ خاص طور پر اگر وہ افراد جنہوں نے زیادہ درجہ حرارت میں سخت ورزش کی ہو۔

تھکن ہیٹ اسٹروک میں تبدیل ہوسکتی ہے

گرمی کی تھکن ہیٹ اسٹروک میں بدل سکتی ہے جو کہ ایک طبی ایمرجنسی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم اب گرمی سے نپٹ نہیں پا رہا اور آپ کا بنیادی درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ رہا ہے لہٰذا اس صورت میں فوری طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

کن باتوں کو نوٹ کرنا اور فوری تدارک کرنا ضروری ہے؟

ٹھنڈی جگہ پر 30 منٹ آرام کرنے اور کافی مقدار میں پانی پینے کے بعد بھی طبیعت ناساز محسوس کرنا، بہت گرمی محسوس کرتے ہوئے بھی پسینہ نہ آنا، 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر کا درجہ حرارت، تیز سانس لینا یا سانس مشکل سے آنا، الجھن محسوس کرنا، دورہ پڑنا، ہوش و حواس کام نہ کرنا۔

مزید پڑھیں: ہیٹ ویو: فالج سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

بوڑھے بالغوں اور چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ طویل علالت کا سامنا کرنے والوں کو اس صورتحال میں زیادہ خطرہ درپیش ہوتا ہے۔

جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت کمسنوں میں پوری طرح سے تیار نہیں ہوتی ہے اور بوڑھے بالغوں میں بیماری، ادویات یا دیگر عوامل کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ زیادہ وزن یا موٹاپا بھی جسم کو ٹھنڈک پہنچانے میں رکاوٹ بنتا ہے۔

کسی کو گرمی کی تھکن یا ہیٹ اسٹروک ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

اگر کسی کو گرمی کے باعث تھکن کا سامنا ہو تو اس کو کسی ٹھنڈی جگہ پر یعنی ایئر کنڈیشنڈ کمرے یا کوئی سایہ دار جگہ آرام کروائیں۔

کسی بھی غیر ضروری لباس کو ہٹا دیں تاکہ متاثرہ فرد کی جلد کا زیادہ سے زیادہ حصہ ظاہر ہو سکے۔ اس کی جلد کو ٹھنڈا کریں جو کچھ بھی آپ کے پاس دستیاب ہو یعنی ایک ٹھنڈا، گیلا اسپنج یا فلالین، پانی کا چھڑکاؤ، گردن اور بغلوں کے گرد ٹھنڈا پیک استعمال کریں، یا انہیں کسی ٹھنڈی، گیلی چادر میں لپیٹیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں خطرناک ہیٹ ویو، بچاؤ کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟

نم ہونے پر اس کی جلد کو پنکھے کی ہوا لگائیں اس سے پانی کو بخارات بننے اور جلد کو ٹھنڈا ہونے میں مدد ملے گی۔ ایسے متاثرہ فرد کو پانی یا ری ہائیڈریشن ڈرنکس پلائیں اور اس کی حالت جب تک بہتر نہ ہوجائے اس کے ساتھ رہیں۔ اس طرح گرمی کی تھکن سے متاثرہ فرد کو 30 منٹ کے اندر ٹھنڈا ہونا شروع ہو جانا چاہیے اور بہتر محسوس کرنا چاہیے لیکن اگر 30 منٹ کے بعد بھی حالت بہتر نہیں ہوتی تو پھر وہ ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے لہٰذا فوری طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شدید گرمی گرمی سے تھکن ہیٹ اسٹروک ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ ہیٹ اسٹروک کا تدارک ہیٹ اسٹروک کی علامات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گرمی سے تھکن ہیٹ اسٹروک ہیٹ اسٹروک کا تدارک ہیٹ اسٹروک میں گرمی کی تھکن کے لیے

پڑھیں:

افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندیوں کی درخواست دی ہے، دہشت گرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ ان شواہد میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحہ کی تجارت، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملے شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا اور بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کو درہم برہم کرنا اور سبوتاژ کرنا ہے۔

مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں۔

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ایک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • عدالتوں سمیت کوئی ایک ادارہ بتائیں وہ کام کر رہا ہو جو اس کو کرنا چاہیے، جسٹس محسن اخترکیانی
  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
  • راجہ فاروق خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں، فرید خان
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • اسرائیل کے خلاف 7 نکاتی پلان، عملی منشور
  • کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود
  • قطر امریکا کا بہترین اتحادی، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ٹرمپ
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز