سپر ٹیکس کن افراد پر عائد ہوگا؟ بری خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
حسن علی:پنجاب حکومت کاآئندہ سال کے لئےزرعی آمدنی پر ٹیکس ہدف میں اضافہ، آئندہ بجٹ کے لئے زرعی آمدن پر 10.5ارب کےٹیکس کا ہدف مقرر۔
تفصیلات کےمطابق آئندہ سال کیلئے زرعی آمدن کا ٹیکس ہدف گزشتہ سال سے 200فیصد زائد، تجارتی بنیادوں پر چلنے والے زرعی شعبے کمرشل فارمز پر ٹیکس اصول لاگو ہونگے۔
دستاویزات کے مطابق زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے افراد پر سپر ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا،ریٹرن فائل نہ کرنے ،ٹیکس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر جرمانے میں بھی اضافہ کیا گیا۔
پنجاب سوشل سکیورٹی کاخواتین ورکرزکیلئےکنٹری بیوشن6سےکم کرکے3فیصدکرنیکافیصلہ
یہ اقدام 27نومبر2024 کو پاس پنجاب زرعی آمدن ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ کےتحت کیا گیا۔
بل کے حوالے سے 6 مارچ 2025 کو قواعد میں بھی اصلاحات نافذ کی گئی تھیں، اصلاحات آئی ایم ایف کے سخت مطالبات کے تحت کی گئیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پر ٹیکس
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔