پنجاب میں پولیس کے نئے سب ڈویژن، تھانے اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پنجاب میں پولیس کے نئے سب ڈویژن، تھانے اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے قائم کچھ چوکیوں کو تھانے کا درجہ دیا جائے گا۔
اے آئی جی ڈیولپمنٹ کے مراسلے کے مطابق ساہیوال ریجن میں 3 اور فیصل آباد میں 4 نئی سب ڈویژنز بنائے جائیں گے جبکہ ملتان ریجن میں 16 اور سرگودھا ریجن میں 6 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
ڈیرہ غازی خان ریجن میں 12، فیصل آباد میں 9، بہاولپور میں 2، گوجرانوالہ میں 5 جبکہ راولپنڈی اور شیخوپورہ ریجن میں ایک ایک نیا پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں گوجرانوالہ ریجن میں 3، راولپنڈی میں ایک اور ڈیرہ غازی خان میں 6 نئی چوکیاں بنائی جائیں گی۔
شیخوپورہ ریجن میں 3 اور راولپنڈی میں ایک نئی چوکی بنائی جائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے پرانی ہائی کورٹ بلڈنگ جی 10 منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منتقلی کا یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے پہلے ہی سامان اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی بلڈنگ میں منتقل کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ محمد اسد کو ریکارڈ منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کیا گیا تھا۔