پنجاب میں پولیس کے نئے سب ڈویژن، تھانے اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب میں پولیس کے نئے سب ڈویژن، تھانے اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے قائم کچھ چوکیوں کو تھانے کا درجہ دیا جائے گا۔
اے آئی جی ڈیولپمنٹ کے مراسلے کے مطابق ساہیوال ریجن میں 3 اور فیصل آباد میں 4 نئی سب ڈویژنز بنائی جائیں گی جبکہ ملتان ریجن میں 16 اور سرگودھا ریجن میں 6 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
ڈیرہ غازی خان ریجن میں 12، فیصل آباد میں 9،بہاولپور میں 2، گوجرانوالہ میں 5 جبکہ راولپنڈی اور شیخوپورہ ریجن میں ایک ایک نیا پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں گوجرانوالہ ریجن میں 3، راولپنڈی میں ایک اور ڈیرہ غازی خان میں 6 نئی چوکیاں بنائی جائیں گی۔
شیخوپورہ ریجن میں 3 اور راولپنڈی میں ایک نئی چوکی بنائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔