کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی چند روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے بزرگ خاتون کی چند روز پرانی تعفن زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جسے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 83 سالہ عائشہ زوجہ ریاست اللہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔
تاہم، متوفیہ کے ورثا کا پولیس سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔