Jang News:
2025-11-05@01:35:24 GMT

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟

---فائل فوٹو

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔

ترجمان واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 67 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ 50 ہزار 400 کیوسک ہے، منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 29 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 84 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بتا دی۔

نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 20 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 20 ہزار 700 کیوسک ہے، تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1453.

60 فٹ ہے اور ذخیرہ 11 لاکھ 93 ہزار ایکڑ  فٹ ہے۔

واپڈا کے مطابق منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1168.80فٹ جبکہ ذخیرہ 25 لاکھ 29  ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643.10 فٹ اور ذخیرہ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 11ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں پانی کی آمد ریزروائر میں ہزار ایکڑ کیوسک ہے

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی سوڈان میں بھوک کی سنگین صورتحال، 2026 میں 75 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ
  • ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
  • پنجاب میں شفاف منصوبے اور فلاحی اقدامات جاری ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس