لیسکو کابڑے کمرشل وصنعتی کنکشنز کےحامل صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔
صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی
مالی ریلیف کی تفصیلات کے مطابق میٹر کی مد میں صارفین کو 45 ہزار روپے کی بچت ہوگی، اے ٹی بکس (AT Box) کی مد میں 80 ہزار روپے کا اضافی ریلیف دیا جائے گا۔
اس اقدام سے صارفین کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے تک کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 3,668 ڈالر پر برقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,400 روپے کمی کے بعد 3,88,600 روپے رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 31 روپے اضافے کے ساتھ 4,418 روپے تک پہنچ گئی۔