مغربی تہران میں 16 صیہونی ڈرونز تباہ، 24 جاسوس گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
مغربی تہران کے سکیورٹی کمانڈر نے کہا کہ پولیس دیگر سیکورٹی اور سروس اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اس نازک دور میں جب ہمارا ملک ایران صیہونی غاصب ریاست اور انسانیت کے دشمن کے خلاف مکمل جنگ میں مصروف ہے، اپنا سکون برقرار رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی تہران کے سکیورٹی کمانڈر نے 16 صیہونی ڈرونز کے گرائے جانے اور 24 جاسوسوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی تہران کے سیکورٹی کمانڈر کیومرث عزیزی نے صیہونی دشمن کے 16 ڈرونز کو گرانے اور 24 جاسوسوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ عزیزی نے مغربی تہران کی سیکورٹی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوامی معلومات، انٹیلی جنس نگرانی اور مغربی تہران پولیس کے 24 گھنٹے کے آپریشنز کے ذریعے 24 افراد کو گرفتار کیا گیا جو صیہونی دشمن کے لیے حقیقی اور ورچوئل دنیا میں جاسوسی کر رہے تھے۔ ان کا مقصد عوامی ذہنوں میں بے چینی پھیلانا، منفی پروپیگنڈا کرنا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی تصویر خراب کرنا تھا۔ گرفتار شدہ افراد کو عدالتی عملے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں ہماری پولیس کی چوکسی، نشانہ بازی اور فائرنگ سے صیہونی دشمن کے 16 ڈرونز گرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دیگر سیکورٹی اور سروس اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اس نازک دور میں جب ہمارا ملک ایران صیہونی غاصب ریاست اور انسانیت کے دشمن کے خلاف مکمل جنگ میں مصروف ہے، اپنا سکون برقرار رکھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مغربی تہران دشمن کے
پڑھیں:
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء سے 14 اپریل 2022ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔