Express News:
2025-09-22@06:07:40 GMT
بنوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پشاور:
بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع خدری ممند خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو خاندانوں کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ سے تین تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی
کراچی ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد نے کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز میر کے سینے اور چہرے پر گولی لگی ہے، واقعہ کی جگہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔