ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت راولپنڈی سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔
عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کوعملدرآمد کا حکم دے دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرکے 25 جون کو عدالت پیش کیا جائے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی کو قانون کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔
عدالت نے ڈی سی راولپنڈی اور ہری پور کے وارنٹ گرفتاری پر بھی 25 جون کے لئے عملدرآمد کا حکم دیا، وارنٹ گرفتاری ریفرنس نمبر 47 راحت محمود بنام سرکار میں جاری کئے گئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری اسلام آباد
پڑھیں:
علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے ہیں۔
عدم حاضری پر انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے ساتویں بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ڈی ایس پی نے ٹیم کے ہمراہ علیمہ خان سے وارنٹ کی تعمیل کروالی ہے۔
دوسری طرف علیمہ خان کو آج بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان کا بارش میں گورکھپور ناکے پر دھرنا جاری ہے، جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک جام رہا۔