کارساز حادثہ‘ ملزمہ نتاشا کی عدم حاضری پر عدالت سخت برہم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کارساز حادثے سے جڑے امتناع منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزمہ نتاشا کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت ملزمہ نتاشا کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ مسلسل غیر حاضری اور بار بار استثنیٰ کی درخواستیں ناقابل قبول ہیں، اگر آئندہ سماعت پر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو ان کی ضمانت منسوخ کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ قانون کے تحت ملزم کا عدالتی کارروائی میں موجود ہونا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب کے قومی دن پر عام تعطیل کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی کی جانب سے یوم وطنی کے موقع پر تعطیل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 23 ستمبر کو ملک بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ یوم وطنی سعودی عرب کا قومی دن ہے جسے ہر سال بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں تقاریب، آتش بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ہوتا ہے۔