ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
احتساب عدالت راولپنڈی نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرکے 25 جون کو عدالت پیش کیا جائے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی کو قانون کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت راولپنڈی سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرکے 25 جون کو عدالت پیش کیا جائے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی کو قانون کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔ عدالت نے ڈی سی راولپنڈی اور ہری پور کے وارنٹ گرفتاری پر بھی 25 جون کے لئے عملدرآمد کا حکم دیا، وارنٹ گرفتاری ریفرنس نمبر 47 راحت محمود بنام سرکار میں جاری کئے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کو
پڑھیں:
7 اگست کو ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی
ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس/ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II، پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی