میاں ساجد کی جانب سےعید مِلن پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
معروف کاروباری اورسیاسی شخصیت میاں ساجد کی جانب سےعید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران سمیت کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ھوے ویلفیئر اتاشی نجم نواز ثاقب اور صاعد عزیز نے پاکستانی قوم سمیتپوری امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الضحٰی قربانی ایثار اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے ہمارا اخلاقی قومی اور دینی فریضہ ہے ہم سب کو چاہیے کہ عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں خلق خدا کی خدمت نادار بے سہارا اور یتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ قربانی بڑی بیش بہا دولت ہے بغیر ایثار وقربانی کے کوئی انسان خواہ انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی زندگی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا یہ عقیدہ توحید کا وہ چراغ ہے جس سے روشنی حاصل کر کے انسان اپنی عبدیت کا مکمل اعتراف و اظہار کر کے اللہ کی ربوبیت کا کامل یقین ہوتا ہے قربانی روح کو بیدار کرتی ہے عقیدہ توحید کے جذبات کو فروزاں رکھتی ہے۔ تقریب سے میاں ساجد، خالد اکرم رانا ،چوہدری بشیر ،راشد منہاس ،قاضی اسحاق میمن.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔