وادی نیلم: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وادی نیلم(اوصاف نیوز) برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی،تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش بھی نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ بعد نکالا گیا ہے جب کہ 2نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی تھیں۔ واضح رہے کہ 24فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والے تینوں دوستوں کا تعلق پھلاوائی گریس ویلی سے تھا۔
موٹروے پربیوی بھول کرشوہرگاڑی لیکر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وادی نیلم نوجوان کی کے مطابق بعد نکال
پڑھیں:
لوئردیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا
لوئر دیر:لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی کردی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔