مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پری مون سون بارشوں کا آغاز، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج مزید بارش بھی متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ گاڑی چلانے کے دوران رفتار کم رکھیں اور فاصلہ برقرار رکھیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پری مون سون بارشوں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ، ماہرین نے خبردار کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویانا: آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ڈیئر ڈیول جوزف ٹوڈٹلنگ نے ایک غیر معمولی مظاہرے کے دوران خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
جوزف ٹوڈٹلنگ نے 24 جون کو ویانا میں ہونے والے ایک شو میں محض 56.42 سیکنڈز میں آگ میں لپٹے ہوئے 100 میٹر تک ایک گاڑی کھینچ کر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔ اس کوشش کے فوراً بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو مزید نقصان سے بچایا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ جوزف ٹوڈٹلنگ نے آگ میں لپٹ کر عالمی ریکارڈ بنایا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ خطرناک اسٹنٹس کر کے دنیا کو حیران کر چکے ہیں۔ ان کے نمایاں ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر طویل ترین وقت تک آگ میں رہنا (5 منٹ 41 سیکنڈ)، اور آگ میں لپٹ کر کم ترین وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنا شامل ہیں۔
جوزف کا یہ نیا کارنامہ نہ صرف گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو گیا ہے بلکہ انہیں دنیا کے خطرناک ترین اسٹنٹ پرفارمرز کی فہرست میں ایک منفرد مقام بھی دلوا گیا ہے۔