لاہور؛ گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور:
گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔
ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔
گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان بابل پرویز اور دانش کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
لاہور: بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی
لاہور:وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملزمان کے اس طرح زخمی ہونے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔