مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
کراچی:
مون سون کا سسٹم کے تحت محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور 26 جون سے یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونا شروع ہوگا۔
سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی مون سون بارشوں کا امکان ہے، سسٹم کے تحت معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
جمعہ سے کراچی میں بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان زیادہ رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔