اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، با لائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون کی بارش اور چند مقاما ت پر موسلادھار با رش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب: منگلا 88، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 85، بوکرا 26، سید پور 17، گولڑہ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 58، چکلالہ 50، پیر ودھائی 36، کچہری 27)، جہلم 37،لاہور (ایئرپورٹ 37، سٹی 07)، منڈی بہاؤالدین 21، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 18، سٹی 14)، اٹک 16، حافظ آباد 15، مری 11، نارووال 06، گجرات، گوجرانوالہ 02،خیبرپختونخوا: لوئر دیر 38، کاکول 08، پشاور سٹی، مردان، بالاکوٹ 02، کالام، چراٹ 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 20، مظفر آباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 07)، کوٹلی 09اور راولاکوٹ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47، دادو، سبی 46، دالبندین، خیرپور، نوکنڈی اور موہنجو داڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات) : ا سلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان۔

پیر کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ اور گرج چمک کے ساتھ بارش بالائی پنجاب بارش کی توقع تیز ہواو ں ا اسلام ا باد ا باد اور کا امکان

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا