Jasarat News:
2025-11-06@16:09:46 GMT

کراچی میں آج اور کل بارش اور بوندا باندی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے سے آج اور کل بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔شہر میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب موسم کبھی کبھار مرطوب رہ سکتا ہے۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ شب اور آج صبح بھی کراچی کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوئی تھی جس کے سبب موسم خوش گوار ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا امکان

پڑھیں:

پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر

فائل فوڑو

ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔

اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 245 اور 246 معطل ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر سزا کا اعلان
  • ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
  • دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • امریکی تاریخ میں طاقتور نائب صدر رہنے والے ڈک چینی چل بسے
  • “ژالہ باری کی سرد چپ”
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
  • پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر
  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟