کراچی میں آج اور کل بارش، بوندا باندی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں مطلع جذوی ابر آلود رہنے سے آج اور کل بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب موسم کبھی کبھار مرطوب رہ سکتا ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ شب اور آج صبح بھی کراچی کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوئی تھی جس کے سبب موسم خوش گوار ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔