امریکہ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگیں خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ جوہری تنصیبات پر کوئی تابکاری اثرات نہیں، ایران امریکی حملے بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ، اقوام متحدہ تاریخ بدل دی گئی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملوں کی تصدیق امریکہ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگیں خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران-اسرائیل تنازعے نے دسویں روز میں داخل ہونے کے ساتھ ہی آج بائیس جون بروز اتوار اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ لیا، جب امریکی بمبار طیاروں نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ پر اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، جس کے تحت اس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’امریکہ، جو سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون، اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کی صبح کے حملے ’’ناقابل برداشت اور ہمیشہ رہنے والے نتائج‘‘ کے حامل ہوں گے اور یہ اقدام ’’انتہائی خطرناک، غیرقانونی اور مجرمانہ رویہ‘‘ ہے، جو اقوام متحدہ کے ہر رکن ملک کے لیے باعث تشویش ہونا چاہیے۔

عراقچی نے زور دیا کہ ایران اقوام متحدہ کے منشور کی شقوں کے تحت ’’اپنے دفاع کا حق‘‘ محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خود مختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔


جوہری تنصیبات پر کوئی تابکاری اثرات نہیں، ایران

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے تحت نیشنل سینٹر فار نیوکلیئر سیفٹی سسٹم نے اعلان کیا ہے کہ اصفہان، فردو، اور نطنز میں امریکی حملوں کے بعد وہاں ’’تابکار آلودگی کے کوئی آثار‘‘ نہیں ملے۔ اس ادارے کے مطابق ان تنصیبات کے آس پاس رہنے والے افراد کے لیے بھی کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔


تاریخ بدل دی گئی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران میں امریکی حملوں پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے، ’’صدر ٹرمپ نے وہ کیا، جو دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں کر سکا۔ دنیا کی خطرناک ترین حکومت کو خطرناک ترین ہتھیاروں سے محروم کرنا تاریخ ساز فیصلہ ہے۔‘‘ انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا، ’’مہذب دنیا آپ کی شکر گزار ہے۔

‘‘
ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملوں کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے تین اہم جوہری مقامات کو ’’مکمل طور پر تباہ‘‘ کر دیا ہے، جن میں فردو کا زیر زمین ٹارگٹ بھی شامل تھا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’امریکی بمبار طیاروں نے مکمل پے لوڈ کے ساتھ حملہ کیا اور بغیر کسی نقصان کے واپس آ گئے۔ یہ ایک شاندار فوجی کامیابی تھی۔‘‘

لیکن انہوں نے ساتھ ہی ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’یا تو امن ہوگا، یا ایران کے لیے سانحہ۔ اگر مذاکرات کی طرف نہ آیا گیا، تو ہم دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنائیں گے۔‘‘

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے منشور بین الاقوامی قانون جوہری تنصیبات خلاف ورزی کرتے ہوئے کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان

ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

لاس اینجلس: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں اولمپکس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرئے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہو گا، پاک بھارت جنگ سمیت دنیا میں 5جنگیں رکوائیں، یوکرین جنگ سابق صدر بائیڈن کی پیدا کردہ جنگ ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سٹیووٹکوف کی آج ماسکو میں اہم ملاقاتیں ہوں گی، غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل غزہ میں خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا، عرب ممالک غزہ والوں کیلئے مالی امداد فراہم کریں گے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے امریکا میں 2028ء اولمپکس کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی، فورس کے قیام کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی اسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف حماس کا غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانیوالی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عام انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان
  • پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھا دی
  • بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا ، وزیر خارجہ
  • امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ: 'جوہری بیانات میں احتیاط کریں‘
  • جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
  • امریکہ ،بھارت تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ کی مودی کو مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی ویڈیوجاری کردی
  • ٹرمپ کی تجارتی پابندیاں برقرار رہنے کا امکان، امریکی تجارتی نمائندے کا دعویٰ
  • پاکستان، ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے شہباز شریف