’اب 2 ہی راستے ہیں امن یا شدید تباہی‘، ٹرمپ نے ایران پر حملوں کے بعد قوم سے خطاب میں کیا کچھ کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں 3 کلیدی جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوردو، نطنز اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
صدر نے قوم سے خطاب میں ان حملوں کو شاندار عسکری کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا اور اس دہشتگرد ریاست کی جانب سے لاحق ایٹمی خطرے کا خاتمہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کی شب، دنیا کو بتاتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ان حملوں کے ذریعے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل اور فیصلہ کن طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کا بدمعاش اب امن کا راستہ اختیار کرے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اگلے حملے اس سے کہیں بڑے ہوں گے، اور کہیں زیادہ آسان۔
مزید پڑھیں: ایران کی 3 جوہری سائٹس امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ
صدر نے کہا کہ ایران گزشتہ 40 برس سے ’امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘ جیسے نعرے لگا رہا ہے اور امریکیوں کو سڑک کنارے بموں سے نشانہ بناتا آیا ہے۔ ہم نے ہزار سے زائد امریکی کھوئے۔ ان کے جنرل قاسم سلیمانی نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان لی۔ میں نے بہت پہلے فیصلہ کرلیا تھا کہ یہ سلسلہ مزید نہیں چلے گا۔
صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، اور اسرائیل پر منڈلاتے خطرے کو مٹانے کی جانب بڑی پیشرفت کی۔ انہوں نے امریکی فضائیہ اور فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن عظیم محب وطن افراد نے آج رات یہ شاندار کارروائی انجام دی، میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دنیا نے دہائیوں میں ایسا آپریشن نہیں دیکھا۔
صدر نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین ’ریزن‘ کین اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ کل صبح پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کریں گے۔
مزید پڑھیں: ایرانی ایٹمی تنصیباب کی تباہی پر نیتن یاہو کا ٹرمپ کو خراج تحسین
صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جلد امن کا راستہ نہ چنا، تو دیگر اہداف کو بھی اسی مہارت، تیزی اور طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا۔ یاد رکھیں، ہمارے پاس بہت سے اہداف باقی ہیں، اور ان میں سے بیشتر کو منٹوں میں تباہ کیا جاسکتا ہے۔ دنیا کی کوئی اور فوج آج رات جو کچھ ہم نے کیا، اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم خدا سے محبت کرتے ہیں، اپنی عظیم فوج سے محبت کرتے ہیں۔ خدا مشرق وسطیٰ کی حفاظت کرے، خدا اسرائیل کو سلامت رکھے اور خدا امریکا پر اپنا فضل نازل فرمائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘ امریکا مردہ باد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران بینیامین نیتن یاہو جنرل قاسم سلیمانی قوم سے خطاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد امریکا مردہ باد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران بینیامین نیتن یاہو جنرل قاسم سلیمانی ہوئے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کو امریکی دھچکا: ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ واپس لے لیاہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرولیفریشن ایکٹ کے تحت 2018 میں دیا گیا استثنا واپس لے لیا ہے، یہ استثنا افغانستان کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے دیا گیا تھا، چابہار پر پابندی کا فیصلہ 29 ستمبر2025 سے مؤثر ہو گا، 29 ستمبر کے بعد چاہ بہار بندرگاہ کو آپریٹ کرنے والے افراد پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔
یہ اقدام صدرٹرمپ کی ایران کو تنہا کرنے کیلئے”زیادہ سے زیادہ دباؤ” ڈالنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے دیگر ممالک کے لیے بھی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے بھارت اور دیگر ممالک کو ایرانی بندرگاہ پر کام جاری رکھنے کے لیے 2018 سے پابندیوں سے استثنیٰ دیا ہوا تھا،
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چاہ بہار بندرگاہ کے ایک ٹرمینل کی تعمیر میں شامل تھا اور رواں سال مئی میں بھارت نے اس ٹرمینل کو آپریٹ کرنے کے 10 سالہ معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے چاہ بہار بندرگاہ ہو ایران اور افغانستان سے تجارت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔