محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پشاور، مردان، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی میں آندھی آئے گی۔
سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بلوچستان میں شدید گرمی، گرد آلود ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے، پشاور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت دیگر میدانی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں دن کے وقت پارہ 38 درجے تک جا سکتا ہے، پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا، میدانی اضلاع میں شام کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اپر دیر، سوات، چترال، اپر کوہستان، ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ سمیت جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے کم درجہ حرارت چراٹ اور کالام میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش تیمر گرہ میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، قلات میں 34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ زیارت میں 28، ژوب میں 38، سبی میں 46، تربت میں 47، نوکنڈی میں 44 ، چمن میں 39، گوادر میں 34 اور جیوانی میں 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات میں آندھی کی گئی
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔