کراچی: ملیر میں آج ایک اور زلزلہ، شدت 3 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہے، کراچی کے علاقے ملیر کے قریب آج پھر زلزلہ آیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ رات 10بج کر 9 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 50 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے کے باعث آ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔