کے پی: بارشوں، تیز آندھی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختون خوا میں بارش، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق کے پی میں 20 جون سے بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 مرد، 1 خاتون اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، مجموعی طور پر 7 گھروں کو نقصان پہنچا، 5 جزوی اور 2 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات مانسہرہ، بونیر دیر لوئر اور اپر، مالاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے، بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔