بانی کی مشاورت کے بغیر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پارٹی کے بانی عمران خان کی مشاورت کے بغیر منظور نہیں ہو گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے اس لیے بجٹ بھی انہی کی مشاورت سے منظور کیا جائے گا، اگر کسی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ جعلی حکومت ایک دن بھی
نہیں چل سکے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے اور وہ جب چاہیں ایسا اقدام اٹھا سکتے ہیں۔بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں “فارم 45” کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت قائم ہے جبکہ وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں “فارم 47” کے جعلی مینار پر لڑکھڑاتی ہوئی کھڑی ہیں، ایسی جعلی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا کافی ہے، ہم اپنے عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی تحریک انصاف کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں، کال موصول ہوتے ہی ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور۔