بلاول کی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر : فائل فوٹو
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ان کی بہت یادیں ہیں، لیکن بلاول کی سیاست سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
کراچی میں مقامی سماجی تنظیم کی جانب سے منعقدہ پروگرام "مونہجی دھرتی" میں بات کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ آج کی پیپلز پارٹی زرداری گروپ کے قبضے میں ہے۔ یہ پیپلز پارٹی نہیں، زرداری گروپ ہے۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ آج زمیں دار کسانوں کی زمینیں چرا کر کہتا ہے کہ اس نے گاڑیاں خرید لیں، یہ ظلم کی انتہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھٹو جونیئر
پڑھیں:
فری اور فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی 30 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی: غلام مرتضی جتوئی
—فائل فوٹوگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی 30 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔
نوشہرو فیروز کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حزب اختلاف کی پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔
غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو جونیئر کی نئی پارٹی کو ویلکم کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے دادو کے تھانہ میانی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔