پشاور؛ مولانا حامدالحق حقانی کو دودشمن ملک کی ایجنسیوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا، آئی جی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا (کے پی) کے انسپکٹرجنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامدالحق کو دو دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشت گرد تنظیم نے نشانہ بنایا۔
آئی جی خبیرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید اور مولانا فضل الرحمان پرحملوں میں ملوث گروپ کی نشان دہی ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحیقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ دو دشمن ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ کی نشان دہی کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔