صدر آصف علی زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے بےنظیرہنرمندپروگرام کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
سٹی 42 : صدرمملکت آصف علی زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے بےنظیرہنرمندپروگرام کا افتتاح کردیا ۔
ایوانِ صدر میں بے نظیر ہنر مند پروگرام کے اجراء کی تقریب منعقد کی گئی۔
صدرمملکت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے، بےنظیرہنرمندپروگرام کے ذریعے بچوں کوجدید تعلیم اور ہنرسکھائے جائیں گے، ہنرسیکھ کرنوجوان دیار غیرمیں ملک کا نام روشن کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، بےنظیرہنرمندپروگرام کے ذریعے بچوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کئے جارہے ہیں، پروگرام کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا ۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نرسنگ جیسے شعبے کی بیرون ملک بڑی مانگ ہے، بچوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبان بھی سیکھائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔