وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبہ بھر میں مفت تعلیم کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کو بااختیار بنانے کے اقدام قابل تحسین ہیں، عوامی رائے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پنجاب کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آئندہ نسل کو بااختیار بنانے اور صوبے میں شرح تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا۔ پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مفت تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مزدوروں کے بچے مستفید ہوں گے۔
کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ورکرز کے بچوں کی مفت تعلیم کا پروگرام مستحق طلباء کو یونیورسٹی کے سات کیمپسز میں سے کسی ایک میں بھی داخلہ حاصل کرنے کے قابل بنائے گا، پنجاب حکومت ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی جس سے پسماندہ افراد کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کے دروازے کھلیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے بچوں کے لیے بھی ایک مخصوص کوٹہ مختص کیا گیا ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کے لیے مخصوص نشستیں ہوں اور اعلیٰ تعلیم اور سماجی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ ایک طالب علم فردوس جمال نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ اقدام لاکھوں غریب بچوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، جنہیں اب مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، وہ غربت سے نکلنے اور ایک روشن مستقبل کے لیے بااختیار ہوں گے۔ ایک مزدور عبدالجبار نے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کے اور ان کے ساتھی کارکنوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہو گا کیونکہ ہمارے بچوں کو اب بغیر کسی مالی بوجھ کے معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو گی جس سے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور روشن امکانات کی راہ ہموار ہو گی۔ ایک اور طالب علم احتشام نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ مفت تعلیم کا پروگرام نہ صرف مزدوروں کے بچوں کو فائدہ دے گا بلکہ معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی بھی لائے گا جس سے پسماندہ افراد بھی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مزدوروں کے بچوں مفت تعلیم بچوں کو کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو اسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو-ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب ساؤتھ ایشیا کا پہلا صوبہ ہے جہاں اس جدید ٹیکنالوجی سے کینسر کا علاج ممکن ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سروائیکل کینسر ویکسین تولیدی صحت کے لیے کتنی محفوظ، پاکستان میں لوگ بائیکاٹ کیوں کررہے ہیں؟
کو-ابلیشن کے ذریعے جگر، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے، جس میں کینسر سیل کو منفی 198 ڈگری پر فریز اور 83 ڈگری پر ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔
Punjab now begins the most advanced cancer treatment!
The first-ever Co-ablation Centre established at Mayo Hospital, to be inaugurated by Chief Minister Maryam Nawaz Sharif. pic.twitter.com/BN3bN3aH9u
— PMLN (@pmln_org) September 18, 2025
وزیراعلیٰ نے مزید 5 مشینیں منگوانے اور ڈاکٹرز کی خصوصی ٹریننگ کا حکم بھی دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کو ابلیشن سینٹر کینسر مریم نواز شریف