کوئٹہ، پولیس کا گرینڈ الائنس کے مظاہرین پر شیلنگ، قائدین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بجٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین کو پولیس نے منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر دھاوا بول دیا۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار، جبکہ سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے صوبائی بجٹ میں وفاق کے طرز پر مراعات شامل نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم کوئٹہ پولیس کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کے اطراف کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی اتحادی تنطیم بلوچستان گرینڈ الائنس کے مظاہرین احتجاج کے لئے جمع ہوئے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کا الزام ہے کہ پولیس کی شیلنگ سے متعدد ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کا جی پی او چوک سمیت اسمبلی کی عمارت کے گرد اہم سڑکیں آمدورفت کے لئے بند ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری مزید کارروائی کے لئے تیار کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرینڈ الائنس کے سرکاری ملازمین کی شیلنگ کے لئے
پڑھیں: