Daily Ausaf:
2025-08-09@04:48:07 GMT

یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

عمان(نیوز ڈیسک)سلطنت عمان میں نئے ہجری سال 1447ھ کے آغاز کے موقع پر 29 جون 2025 کو سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ فیصلے کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ عوام اس مقدس موقع پر دینی جذبے کے ساتھ یکجہتی اور روحانی سکون حاصل کر سکیں۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیاکہ اگر کوئی ادارہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے تعطیل کے دن ملازمین کی خدمات لینا چاہے، تو یہ عمل صرف باہمی رضامندی اور مناسب مالی معاوضے کی فراہمی کی شرط پر کیا جا سکے گا۔ اس میں خصوصاً اسپتال، ہوائی اڈے، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کیا گیا، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 27 جون بروز جمعہ کو اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

بانی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا: علی امین گنڈا پور

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا اعلان تعطیل کا

پڑھیں:

چہلم امام حسینؑ: پنجاب میں 61 مقررین کے داخلے پر پابندی عائد 

سٹی42:  پنجاب حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 61 اشتعال انگیز مقررین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب ایم پی او آرڈیننس 1960 کی دفعہ 5(1)(اے) کے تحت کیا گیا جس کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے دفتر سے 91 مقررین کی فہرست ہوم ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہوئی، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جانچ پڑتال کے بعد 61 افراد پر پابندی کی منظوری دی۔
سمری کے ذریعے منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ شبیر الحسن طاہری، ساجد نقوی اور اشتیاق حسین کاظمی نے فہرست میں شامل ہونے پر اعتراضات جمع کروائے۔ اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد ان کے نام فہرست سے خارج کر دیے گئے
پولیس کی جانب سے چہلم اور دیگر مزارات پر ہونے والے عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا بھی امکان ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

 
 

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

متعلقہ مضامین

  • 15 اگست چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان
  • 12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
  • عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا
  • شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
  • ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان
  • ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان
  • یوم آزادی کے موقع پر ملک میں 4 تعطیلات کا امکان
  • سندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
  • چہلم امام حسینؑ: پنجاب میں 61 مقررین کے داخلے پر پابندی عائد